تماشائیوں کےبغیرمیچزہوں گےاورکچھ روایات اورقوانین کوبھی تبدیل کرنا پڑےگا،عمران طاہر

0
‏20 ٹیسٹ، 107 ون ڈے اور 38 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنےوالےعمران طاہر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث اس وقت دنیا جس دور سے گزر رہی ہے یہ ایک مشکل وقت ہے۔ وبا سے بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے، لگتا ہے کہ اب ہم سب کو کچھ عرصہ کے لیے اسکے ساتھ ہی رہنا پڑے گا اور خود کو اس کے مطابق ڈھالنا پڑے گا۔ کووڈ 19 کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں لیکن اب ان سرگرمیوں کے آغاز کے لیے ہمیں کہیں سے تو قدم اٹھانا پڑے گا۔انھوں نےکہا کہ ابھی بات ہو رہی ہےکہ تماشائیوں کے بغیر میچز ہوں گے اورکچھ روایات اور قوانین کو بھی تبدیل کرنا پڑے گا، مشکل تو ہو گا لیکن کیا کیا جائے کچھ تو کرنا پڑے گا، یہ ایسی صورت حال ہے جس پر کسی کا کوئی کنٹرول نہیں ہے،لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ میچز کے دوران تماشائیوں کی وجہ سے ایک الگ ماحول ہوتا ہے، اب اگر میچز تماشائیوں کے بغیر شروع ہوتے ہیں تو عجیب لگے گا، اسی طرح میچز میں جشن نہ منانے کی عادت اپنانا بھی مشکل ہوگاان دنوں ایک بارپھرپاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم اوربھارت کے ویرات کوہلی کے درمیان موازنہ ہورہا ہے۔اس حوالے سےعمران طاہر کا کہنا تھا کہ بابراعظم اورویرات کوہلی کا ریکارڈ سب کے سامنے ہے،دونوں کرکٹرزبڑے ٹیلنٹڈ ہیں،میں دونوں کوہی ورلڈ کلاس کرکٹرقراردوں گا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: