پاکستان ہاکی کیلئے مارو یا مرجاؤ کی پوزیشن پر

قومی ہاکی ٹیم کیلئے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جگہ حاصل کرنے کا آخری موقع ہالینڈ کے ساتھ 2 کوالیفائر میچ ہیں،ایمسٹرڈیم میں میزبان ٹیم کے ساتھ پاکستان ہاکی ٹیم یہ 2 میچ 26 اور27 اکتوبر کو کھیل رہی ہے۔ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائر سے قبل قومی ہاکی ٹیم کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر جرمنی کی ٹیم 2 میچ کھیلنے پر رضا مند ہوگئی ہے جو 21 اور 22 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ۔ اس سے قبل بیلجیم نے قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے معذرت کر لی تھی۔توقع ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 19 یا پھر 20 اکتوبر کو ہالینڈ روانہ ہوگی اور بذریعہ بس جرمنی روانہ ہوگی جہاں 2 میچ کھیلنے کے بعد ہالینڈ واپس آجائے گی۔دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر اولمپیئن خواجہ جنید کہتے ہیں کہ ہالینڈ کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر کی ٹیم ہےاوران کی تیاری کا معیار ہم سے کہیں بہتر ہے البتہ اس بات سے قطع نظر ہم پوری کوشش کریں گے کہ مثبت انداز میں کھیلیں اور اولمپک کیلئے کوالیفائی کرسکیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.