امریکی شہر میں چینی فیسٹیول کاآغاز

0

ہر برس کی طرح اس سال بھی دنیا کے کئی ممالک میں چین کے روایتی لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ امریکی شہر فلاڈیلفیامیں بھی چائنیز لینٹرن فیسٹیول نامی میلے کا آغازہوگیا۔ فرینکلین سکوائرپرمنعقد کیے جانے والے اس رنگا رنگ فیسٹیول میں درجنوں بڑی اور چھوٹی لالٹینوں کی نمائش کی جارہی ہے جن میں ہزاروں ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں۔
فیسٹیول کے موقع پرپورا علاقہ رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں اور قمقموں سے جگ مگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ مختلف اشکال،سائز اور رنگوں کی حامل یہ دیوہیکل لالٹینیں رات ہوتے ہی پورے علاقے کو رنگ برنگی روشنیوں میں نہلا دیتی ہیں۔ روشنیوں بھرا میلہ 30جون تک جاری رہے گا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: