افغان فوجی کاپاکستان میں علاج،بدلےمیں فائرنگ

0
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر کی گئی۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گردوں کی موجودگی اور حملوں کا تذکرہ کیا گیا تھا۔چند روز قبل افغانستان کی جانب سے پاکستان سے افغان فوجی کے علاج معالجہ کی درخواست کی گئی تھی جسے پاکستان نے قبول کیا تھا۔ گزشتہ روز افغانی فوجی کو علاج معالجہ کے بعد افغانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی باجوڑ پر افغانستان کی سرحد سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 3 شہری شہید اور7 زخمی ہوئے تھے۔سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی بھی زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نزدیکی مرکز پہنچا دیا گیا تھا جب کہ شہیدوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی تھیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: