لاہور:پسند کی شادی کا بھیانک انجام

دوہرے قتل کی واردات سمن آباد کےعلاقے رسول پارک میں ہوئی جہاں
مقتولہ کائنات کے ماموں نے انہیں اپنےگھردعوت پربلایا تھا تاہم اس دوران لڑکی کے بھائی گلو نے ان پر فائرنگ کردی،،،گولیاں لگنے سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔
خون میں لت پت میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے جبکہ اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی اسد نے 6ماہ قبل کائنات سے پسند کی شادی کی۔ جس کا لڑکی کے بھائیوں کو رنج تھا۔ادھرمقتول اسد کی والدہ روبینہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بیٹے اور بہو کو دھوکے سے دعوت پر بلا کر قتل کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    such a sad news

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.