لاہور:خاتون سمیت 3مبینہ دہشتگردگرفتار

داتادربارکےباہر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت،،،حساس اداروں نے بھاٹی گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،پکڑےگئے دہشتگردوں پر داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے مبینہ 3دہشت گردوں میں ایک خاتون سہولت کار بھی شامل ہے ،تینوں دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
یاد رہے کہ رواں ماہ 8 مئی کو داتا دربار کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئےتھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.