سنسنی خیز مقابلے کے بعدلاہورقلندرزکی جیت

0
پاکستان سپر لیگ کا 23واں میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہوسکا۔اننگز کے آغاز میں شرجیل خان 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے،تاہم قلندز کی یہ امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز نے ڈراپ کیچ کی صورت میں اپنے ایک اور موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 187 رنز کا ہدف دیا۔بین ڈنک ایک مرتبہ پھر لاہور ٹیم کے لیے مرد میدان ثابت ہوئے اور انہوں نے کسی بھی بولر کو خاطر میں لائے بغیر ایک مرتبہ پھر چھکوں کی بارش کردی۔ڈنک نے 12 چھکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سہیل اختر کے ساتھ 140 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ بنائی۔ ڈنک نے پی ایس ایل کی تاریخ میں چھکوں کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ بین ڈنک کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسری جانب شاندار فتح کے بعدلاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 5ویں پوزیشن پر آگئی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: