کھلے دودھ پرپابندی اورپاسچرائزڈدودھ کی فراہمی

عید کے بعد پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پرپابندی لگائے جانے کا امکان ہے، لاہورمیں صرف پاسچرائزڈ دودھ ہی فروخت کیا جاسکے گا۔پنجاب فوداتھارٹی نے کھلے دودھ پرپابندی اور پاسچرائزڈدودھ کی فراہمی کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرلاہور کو ماڈل سٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فوڈاتھارٹی حکام کے مطابق ماڈل سٹی لاہور میں پاسچرائزڈ دودھ کی فراہمی کے لیے پاسچرائزیشن یونٹس لگائے جائیں گے، منصوبے کے مطابق پلانٹس لگانے کے لیے جگہ کا انتخاب، پلانٹس کی تعمیر پر مشاورت کی جاچکی ہے، پاسچرائزیشن پلانٹس میں آنے والا تمام دودھ لیبارٹری تجزیے کے بعد ہی پیک ہوگا، پاسچرائزیشن پلانٹ پر ملاوٹ شدہ یا جعلی دودھ کا آنا ناممکن ہو گا۔
گزشتہ ماہ وزارت خوراک اورماہرین کےاجلاس میں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر لاہور کو ملاوٹ شدہ اورکیمیکل سے تیار دودھ سے پاک کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا، منصوبے کےآغازسےقبل پنجاب بھرمیں پاسچرائزڈ دودھ کی افادیت سے متعلق شہریوں میں آگاہی پیداکی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.