کراچی کےبعد لاہور میں گیس نایاب ہو گئی

شہرقائدکےبعد پنجاب کےصوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی گیس نایاب ہوگئی،،تمام دن سمن آباد، اقبال ٹاؤن، اچھرہ، مزنگ، راج گڑھ، ساندہ، جوہر ٹاؤن، فتح گڑھ، سلامت پورہ اور ہربنس پورہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم رہا۔ گھرمیں چولہانہ جلنےسے شہری ناشتہ اور رات کا کھانا بازار سے

دوسری جانب گیس کی عدم دستیابی پرمتبادل ایندھن ایل پی جی کی قیمت بھی آسمان پرپہنچ گئی،جیب پراضافی بوجھ پڑنےسےغریب سرپکڑکربیٹھ گیا،رکشہ ڈرائیوربھی مہنگی گیس کاروناروتانظرآئے

شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی بلیک میں 170 سے 180 ،روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے،جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہےاورکسی قسم کاکوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔

ادھر سی این جی کی فراہمی دوبارہ شروع ہو نے سے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی دو روز سے بند 186 بسیں چل پڑیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.