لیبر پارٹی کے رہنماؤں کا احتجاج اور دباؤ کام کرگیا

0
پارٹی رہنماؤں کا احتجاج اور دباؤ کام کرگیا،،،لیبر پارٹی کےسربراہ سر کیئر سٹارمر نے کشمیر کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل کرلیا،، سر کیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پارٹی کا موقف تبدیل نہیں ہوا،،کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم اوران کی حمایت کرتےہیں،پاکستان اور بھارت مسئلے کا حل کشمیریوں سے مل کرنکالیں۔
گزشتہ دنوں برطانیہ کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت لیبر پارٹی کے حال ہی میں منتخب ہونے والے لیڈر سر کیئر سٹارمر نے کشمیر کو دو طرفہ مسئلہ قرار دیا تھا جس پر دنیا بھر میں لیبر پارٹی کی اس نئی پوزیشن کو یُوٹرن اور پارٹی کے کشمیر پر اختیار کیے گئے پالیسی بیان سے انحراف سے تعبیر کیا گیا اور سر کیئر سٹارمر کو بائیں بازو کی طرف سے سخت مذمت کا سامنا کرنا پڑا ہے
جب کہ گزشتہ سال نومبر میں لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں ایک موشن پاس کیا گیا تھا جس میں مسئلہ کشمیر پر بھارت کے کردارپر تنقید کی گئی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: