ہسپتال میں زیرعلاج امیرِ کویت کاکامیاب آپریشن

0
کویتی امیر کے دفتر اور سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر کو ہفتے کے روز طبی معائنے کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جبکہ رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹروں نے امیرکویت کے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا ۔سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ امیر شیخ صباح الاحمد کا آپریشن کس نوعیت کا تھا البتہ اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ڈاکٹرز کے مطابق شیخ صباح الاحمد الجابر کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔91 سالہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر کو دو روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ریاستی امور چلانے کیلئے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الصباح کو قائم مقام حکمران نامزد کیا گیا ہے۔ادھرسعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر سے فون پر بات کی ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ،، عرب کے فرماںروا نے کویتی امیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: