کرونا وائرس:خوف کے سائے چھٹنے لگے

0
چین سمیت دنیا میں تباہی مچانے والےخطرناک کرونا وائرس کےخوف کے سایے چھٹنے لگے،،چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 153 افراد مکمل صحت یاب ہوگئے جن میں سے 261 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔چین میں 24 گھنٹوں میں مزید73افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد636 ہو گئی جبکہ 3ہزارنئے کیسزرپورٹ ہو چکے جن میں نامولود بچہ بھی شامل ہے جس میں پیدائش کے30 گھنٹے بعد وائرس کی تصدیق ہوئی۔متاثرہ افراد کی تعداد31 ہزار سے تجاوز کر گئی۔دوسری جانب دنیا کو کرونا سے خبردار کرنے والا ڈاکٹر خود وائرس سے ہلاک ہو گیا۔پچیس ممالک میں کرونا وائرس کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تائیوان میں 16،امریکا میں 10، ملائیشیا میں ایک اور برطانیہ میں 3 افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جاپان کی بندرگاہ پر کھڑے اور قرنطینہ میں رکھے گئے بحری جہاز میں مزید 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: