کرونا وائرس کے وار جاری!!!

چین سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، اور چین میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد717 تک پہنچ گئی جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر چینی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لی جیان ژاؤ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پرویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلبرن سے گوانگ ژو جانے والی پرواز سے آسٹریلیا میں مقیم چینی باشندوں نے ٹکٹ خرید کر اپنی سیٹوں پر امدادی سامان روانہ کیا ۔ چینی ڈپٹی ڈائریکٹر کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر چینی باشندوں کے احسن اقدام کو خوب سراہا گیا۔دوسری جانب کورانا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے صورتحال مزید تشویشناک ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر امریکہ نے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد کا اعلان کر دیا،، خطرناک وائرس کی روک تھام کیلئےامریکہ نے چین سمیت دیگر ممالک کو 10 کروڑ ڈالر کی پیش کش کی ہے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: