چین میں کروناوائرس سےمزید26 ہلاک،تعداد132ہوگئی

0
چین میں کرونا وائرس سےکئی زندگیوں کے چراغ بجھ گئے،،خطرناک وائرسے مزید26 افراد ہلاک ہو گئے،مرنے والوں کی تعداد132 ہوگئی،جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد6 ہزار تک پہنچ گئی۔چینی صدر نے بیجنگ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے چین سمیت درجنوں ممالک تک پہنچنے والے کرونا وائرس پر عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش پر بات کرتے ہوئے کرونا وائرس کوشیطان قرار دیدیا کہتے ہیں یہ ایک شیطان ہے اور ہم اسے چھپنے نہیں دیں گے،شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اس وائرس کو جلد شکست دے گا۔دوسری جانب چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا یہ وائرس چین کے دوسرے شہروں کے علاوہ دنیا کے 16 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ امریکا نے ووہان سے اپنے240شہری نکال لیے،جاپان نے بھی اپنے200شہریوں کو نکال لیا۔ سفری پابندیاں بھی مزید سخت کر دی گئیں۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکوٹ موریسن نےاعلان کیا ہے چینی شہر وہان سے آنے والے 6 سو شہریوں کو دو ہفتوں کے لیے ملک سے 2 ہزار کلومیٹر دور کرسمس جزیرے میں الگ تھلگ رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: