گوروں کے دیس میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ

0
برطانیہ پھرلہو رنگ ہوگیا،،، اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں چاقو حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ پولیس افسر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ شہر کے مصروف علاقے ویسٹ جارج سٹریٹ پر واقع سٹی سینٹر میں پیش آیا جہاں چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے جوابی کارروائی میں مشتبہ شخص کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسر پر حملے دوران فائرنگ کر کے حملہ وار کو مار دیا گیا۔
حملے میں زخمی ہونے والے پولیس افسر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جب کہ دیگر 5 زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔سکاٹ لینڈ پولیس فیڈریشن نے واقعے کو دہشتگرد حملہ قرار دیتے ہوئے شہر بھر کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے اور جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا جبکہ وزیر اعظم بورس جانسن نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر سن کر صدمہ ہوا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے جنوبی انگلینڈ کے شہر رَیڈنگ میں بھی چاقو سے مسلح شخص نے ایک پارک میں لوگوں پر حملہ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے میں بھی حملہ آور پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: