سال نو کا آغازاورمحبت بھرا پیغام

سال نوپرامریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کیلئے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جان اًن نے اپنے پیغام میں سوال کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے جزیرہ نما کوریاکوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنےکیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں
اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نے شمالی کوریاکےسپریم لیڈرسےفروری میں ملاقات کا اعلان کیا تھا لیکن اس ملاقات کے حوالے سےتاحال کوئی بیان نہیں آیا،،،جس پر کم جان اُن نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے
کم جونگ نےسال نو پر جنوبی کوریاکےصدرکو بھی خط لکھا ہے،،، ان کی جانب سے 2018ء کےاختتام پرجنوبی کوریا کا دورہ نہ کرنے پرافسوس کا اظہارکیا گیا تاہم وہ نئے سال میں جنوبی کوریاکےصدرمون جائی سے ملاقات کیلئے پرامید ہیں۔
شمالی کورین سربراہ کم جون اُن اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گزشتہ برس 12 جون کو سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا گیا
امریکی صدر سے ملاقات سے قبل شمالی کوریا نے شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں زیر زمین موجود اپنی جوہری تجربہ گاہ کو پانچ گھنٹوں کے دوران دھماکوں سے تباہ کردیاتھا۔اس جوہری تجربہ گاہ سے شمالی کوریا نے 6جوہری تجربات کیے جبکہ جوہری سائٹس کے خاتمے کا اعلان شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کیا تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.