کی کی چیلنج متعارف کرانے والے گلوکار کا نیا ریکارڈ

کینیڈین گلوکار اور ریپر ڈریک گراہم نے اگرچہ متعدد معروف گانے اور میوزک البم دیئےتاہم دنیا بھر میں انہیں شہرت گزشتہ برس ریلیز ہونے والے رومانوی گانے ’ان مائے فیلنگز‘ سے ملی دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا لوگوں کے لیے ڈانس چیلنج بن گیا اور دنیا بھر میں لوگوں نے اس چیلنج کے تحت ڈانس کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔’
امریکی شوبز اور میوزک کمپنی ’بل بورڈز‘ کی جانب سے سالانہ ایوارڈ تقریب میں ڈریک نے’ان مائے فیلنگز‘ سمیت دیگر گانوں پر بیک وقت 12 ایوارڈز جیت میوزک کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی،ان ایوارڈز کے جیتنے کے بعد ڈریک کے مجموعی ایوارڈز کی تعداد 27 ہوگئی
بل بورڈز ایوارڈ تقریب میں مجموعی طور پر 55 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز دیئے گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.