لیگی رہنما بھی بزدار کے حق میں بول پڑے

یوں تو مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف مخالف سیاسی جماعتیں ہیں اور اسی بنا پر لیگی رہنماؤں کی جانب سے گاہے بگاہے حکومت کو ہدفِ تنقید بنایا جاتا ہےخصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پرسوالات اٹھائے جاتے ہیں لیکن اس دونوں جماعتوں کے اس کشیدہ صورتحال میں کسی لیگی رہنما کا عثمان بزدار کے حق میں بات کرنا قابلِ حیرت ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں بولنے والے لیگی رہنما کوئی اور نہیں بلکہ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف ہیں ،،اور انہوں نے عثمان بزدار کو الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا ہے لیکن یہ الاؤنس کوئی عام نہیں بلکہ یہ بہت خاص ہے،،،جی ہاں ،،خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناتجربہ کاری الاؤنس کی سفارش کی ہے
اب آپ اسے طنز کہیں یا کوئی اور نام دیں لیکن پنجاب حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس الاؤنس کی سفارش کرنا کچھ غلط بھی نہیں اور تبدیلی سرکار سے کچھ بعید بھی نہیں کہ وہ اس الاؤنس کا اعلان بھی کردے کیونکہ وزیراعظم عمران خان تو ویسے بھی عثمان بزدار کے گُن گاتے نہیں تھکتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.