این آر او کے معاملے پرخواجہ آصف بھی میدان میں آگئے

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ ہم نے کبھی این آر اوکیلئے لبنان کے وزیراعظم سعدحریری سےرابطہ نہیں کیاکیونکہ ہمیں کسی این آر او کی ضرورت نہیں،اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کیاہے جوہم ان سے این آر او لیں،یہ الگ بات ہےکہ عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو ضرور این آر او دیا ،پہلے عمران خان نے پھر ان کی بہن نے ایمنسٹی سے فائدہ اٹھایا ۔
سابق وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اب تک جتنے بھی نعرے لگائے اور جو بھی دعوے کئے ،ان سے یوٹرن لےلیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کودل کی تکلیف تھی لیکن انہیں سروسز ہسپتال لےجایا گیا،،،حکمران جو چاہے کرلیں لیکن نواز شریف اللہ کے سواکسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے،انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ عدالت سے نواز شریف کی ضمانت ہوجائےگی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.