42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹوں میں طے

آسٹریا کےشہر ویانا میں کینیا کے ایتھلیٹ نے 42 اعشاریہ 2 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے 59 منٹ اور چالیس سکینڈز یعنی 20 سیکنڈ پہلے طے کیا، وہ میراتھن کی تاریخ میں یہ فاصلہ دو گھنٹے سے کم وقت میں طے کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔میراتھن میں نیا ریکارڈ بنانے کیلئے دیگر معروف ایتھلیٹس بھی ایلیویڈ کپچوگے کی اس کوشش میں اُن کے ساتھ دوڑے۔ جبکہ کینیا میں ان کے ہم وطنوں کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا۔دوسری جانب ورلڈ ایتھلیٹک فیڈریشن نے اس ریکارڈکو تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے کیونکہ اس کا مؤقف ہےکہ یہ ریکارڈاوپن چیمپئن شپ میں قائم نہیں ہوا۔ ورلڈ میراتھن فیڈریشن کے صدر سیباستین نے نائیجرین ایتھلیٹ کی کوشش کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔کپچوگے کے پاس میراتھن کا عالمی ریکارڈ بھی ہے جو اُنہوں نے گزشتہ سال برلن میراتھن میں دو گھنٹے ایک منٹ اور 39 سیکنڈز کے ساتھ بنایا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.