شاہی جوڑے کی آمد نےلیڈی ڈیانا کی یادتازہ کردی

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد جہاں ہر طرف توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے وہیں برطانوی شہزادی کیٹ کے لباس کا ’’لیڈی ڈیانا ‘‘ کی جانب سے پاکستان آمد کے موقع پر پہنے گئے لباس سے موازنہ کیاجانے لگا ہے۔آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا نے جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے سکائی بلیو رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز پاکستان آنےوالی برطانوی شہزادی کیٹ نے بھی اپنی ساس سے مماثلت رکھتے ہوئے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے،شہزادیوں کے ایک جیسے کپڑے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔سوشل میڈیاصارفین کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سےبرطانوی شہزادی ڈیانا کے پاکستانی دوروں کی یاد تازہ ہوگئی ہے،،، شاہی جوڑے کی آمد پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.