پھول نگر: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

0
پھول نگر کے علاقے جمبر کے قریب گتا فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا خوف ناک واقعہ پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کے اس حصے میں تباہی پھیل گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر بوائلر پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں چند کی حالت تشویش ناک ہے، مزدوروں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ جھنگ میں چوکی مراد والا کے پاس ٹرالی الٹنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: