!!!مقبوضہ کشمیرکےعوام سےاظہار یکجہتی

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ڈنمارک میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے،،مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔مظاہرین نےمودی سرکار سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیرسےکرفیو فوری ہٹایا جائےاورکشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ادھرڈنمارک کے دوسرے بڑے شہر آروس میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہارکیا گیا۔بڑی تعداد میں مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ اورعالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کو رکوایا جائےدوسری جانب لندن میں بھی مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ جبکہ فضا”مودی دہشت گرد”,کشمیریوں پر مظالم بند کرو”کےنعروں سے گونجتی رہی، شرکا نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام نامنظور کے نعرے بھی لگائے،،،مظاہرین نےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے ممبر یورپین پارلیمنٹ جان ہاورتھ اور دیگر اہم شخصیات بھی احتجاج میں شریک ہوئیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.