مودی سرکار کی سارے جگ میں رُسوائی

سنا ہے بہت سستا ہے خون وہاں،،،،اک بستی جسے لوگ کشمیر کہتے کشمیر کی آزادی کی تحریک دن بدن زور پکڑتی جارہی ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کے طرح اٹلی کے شہر میلان میں بھی کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جبکہ بارش اور شدید سرد موسم کے باوجود سینکڑوں کشمیریوں نے بھارتی قونصلیٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کی ۔ شرکاء نے مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کی اور بھارتی فوج سے وادی کشمیر چھوڑنے کا مطالبہ کیا
کشمیر بنے گا پاکستان” اور”پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے میلان کی فضاء گونج اُٹھی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کشمیر کی آزادی تک یہ جنگ جاری رہے گی، شرکا نےعالمی برادری سےمسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.