بھارت پلوامہ جیسا ڈرامہ دوبارہ رچا سکتا ہے،ماہرین

0
پلوامہ واقعہ کو ایک سال مکمل ہونے پر کشمیرمیڈیا سروس نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے اورپاکستان کو بدنام کرنے کیلئے ایک اورجعلی فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق پلوامہ کا ڈرامہ دنیا کو اس لیے دکھایا گیا تاکہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ کشمیرمیں جدوجہدآزادی نہیں بلکہ دہشتگردی ہورہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کا ڈرامہ نہ صرف مودی سرکارکی انتخابی کامیابی کا باعث بنا بلکہ اس کے بعد مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کا بھی خاتمہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ اس لیے بھی رچایا تاکہ عالمی برادری کی ہمدردی اورکشمیرمیں مظالم کو چھپایا جاسکے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں جنوبی ایشیا میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کرنے کے لیے پارلیمنٹ، اڑی اور پلوامہ جیسے حملوں میں ملوث تھیں۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی دراندازی، پائلٹ کی گرفتاری اور پھر واپسی نے پاکستان کو اخلاقی فتح دلائی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی زمین اور جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ انتظامیہ نے منصوبے کو عملی جامہ پہننانے کیلئے نشاندہی کا کام بھی مکمل کرلیا ہے،بھارت اپریل یا مئی میں مقبوضہ وادی میں عالمی بزنس کانفرنس بھی منعقد کروائے گا۔ کانفرنس میں باضابطہ طور پر کشمیریوں کی زمینیں سرمایہ کاروں کو دی جائیں گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: