مقبوضہ کشمیرمیں 203 روز سے مسلسل کرفیو برقرار

0
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا،جنت نظیروادی مسلسل دو سو تین روز سےجاری بد ترین کرفیو نے مقبوضہ وادی کو چھاؤنی بنا رکھا ہے۔ وادی میں سکول، کالجز، دفاتر اور تجارتی مراکز بھی بند ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی تاحال معطل ہے۔ وادی میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے،جبکہ ادویات تک موجود نہیں،دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بھارتی جبر سے نجات کیلئے80 لاکھ کشمیریوں کی نظریں دنیا کی طرف لگی ہوئی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے اور قابض فورسز گھر گھر چھاپے مارکر بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔5 اگست سے جاری کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوج خواتین سمیت درجنوں کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔ قابض،ظالم فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد کشمیری زخمی ہوئے،سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔شر پسند اقدامات پر مودی سرکار کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم بھارت ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے چپ سادھ رکھی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: