مودی کے بعد بے رحم کرونا بھی آفت بن کرٹوٹ پڑا

0
کشمیری235 روز سے بد ترین کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں قید ہیں،،وادی میں سکول،کالج اورکاروباری مراکزبند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی تاحال بحال نہ ہو سکی۔اشیا خوردونوش اور ادویات کی شدتقلت کے باعث فاقوں کی نوبت آ گئی۔ایسے میں کرونا وائرس بھی مظلوم کشمیریوں پر آفت بن ٹوٹ پڑا،،طبی سہولیات کی عدم دستابی کے باعث کرونا مریضوں کی زندگیوں کے چراغ بجھنے لگے۔دوسری جانب مار دھاڑ اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا۔5 اگست سے اب تک سینکڑوں کشمیری شہید ہوچکے،زخمی اور حریت رہنماوں سمیت قید و بند میں ہیں۔تاہم کشمیریوں کیآہوں اور سسکیوں پرعالمی برادری،اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی علمبردارعالمی تنظمیوں کی بھی خاموشی تاحال برقرار ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: