کشمیریوں کی آنکھ میں آنسو،پیروں میں زنجیر،رہائی کیلئے دنیا پرنظر

0
بھارت نےجنت نظیر وادی کو درد کی تصویر بنا ڈالا، کرفیو اور لاک ڈاؤن 216 ویں روز بھی ختم نہ ہوا۔ دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید کشمیری مسلسل ظلم وستم سہنے پرمجبور ہیں۔وادی میں سکول،کالج اورکاروباری مراکز بند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی تاحال بحال نہ ہو سکی۔کشمیری سسک سسک کے دم توڑنے لگے۔طویل اور بد ترین کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر میں اشیا خوردونوش اور ادویات کی شدت قلت برقرار ہے،جس کے باعث متعدد کمشیریوں کی زندگی کے چراغ بجھ گئے،،دوسری جانب نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مار دھاڑ اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔5 اگست سے اب تک سینکڑوں کشمیری شہید، زخمی اور حریت رہنماوں سمیت قید و بند میں ہیں ۔80 لاکھ کشمیری بھارتی جبر سے نجات کیلئے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔دنیا بھر میں بھارت کی انسانیت سوز اقدام اور غیر انسانی لاک ڈاؤن اور کرفیو کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔اس کے باوجود مودی سرکار کی ہٹ دھرمی بر قرار ہے۔ تاہم پاکستان مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی پلیٹ فارمز پر اجاگر کرچکا ہے۔ تاہم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں پرعالمی برادری،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظمیوں کی خاموشی بر قرار ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: