مقبوضہ کشمیرمیں209ویں روز بھی خوف و دہشت کا ماحول

0
مسلسل 209روز سےفوجی محاصرے کے باعث وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول قائم ہے ۔ سرینگر سمیت وادی کشمیر کے طول وعرض میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں اوربھارتی فورسز کی بڑی تعداد تعینات ہیں جبکہ انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل فون اور ایس ایم ایس سروسز مسلسل معطل ہیں۔ وادی میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے ،،نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے اور قابض فورسز گھر گھر چھاپے مارکر بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔قید کی زنجیروں میں جکڑے نوجوانوں پر تشدد کا سلسلہ بھی بد دستور جاری ہے۔ تاہم انسانیت سوز مظالم پراقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مجرمانہ چپ سادھ رکھی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: