جنت نظیر وادی ۔۔۔ جہنم کی تصویر

0
مقبوضہ کشمیرمیں 173روز سے جاری بد ترین کرفیونے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ ظلم و بربریت نے جنت نظیر وادی کو جہنم کی تصویر بنا ڈالا۔وادی میں تعلیمی ادارے، دفاتر اور تجارتی مراکز بھی بند ہیں، بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی تاحال معطل ہے۔ وادی میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے یہاں تک کہ بچوں کیلئے دودھ بھی دستیاب نہیں ۔ادھر برف باری نے کشمیریوں کی مشکلات میں مزید بڑھا دیں۔ شدید سردی میں کشمیری بوڑھے اور بچے بیمار پڑ رہے ہیں لیکن علاج معالجے کی تمام راہیں بند ہیں ۔تو دوسری جانب قابض فورسز گھر گھر چھاپے مارکر بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔5 اگست سے اب تک خواتین سمیت درجنوں کشمیریوں کو شہید، متعدد زخمی جبکہ سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔تمام ترپابندیوں کے باوجود آزادی کے متوالے ہار ماننے کو تیار نہیں،، احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے،،80 لاکھ کشمیری بھارتی جبر سے نجات کیلئے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں،،تاہم اقوام متحدہ اورعالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی تا حال برقرار ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: