مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے ظلم کے 40روز

مودی کی میں نہ مانوں کی ضد ،،، مظلوم کشمیروں کے لیے جنت نظیروادی جہنم بنائے ہوئےہےخصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر آئینی عمل کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل40روز سے کرفیو نافذ ہے، ذرائع آمدو رفت معطل، مواصلاتی نظام منقطع اور کاروباری سرگرمیاں بند ہیں جس کے باعث کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ستم بالائے ستم غذائی بحران اور ادویات کی قلت نے کشمیریوں کو سخت اذیت سے دو چار کر رکھا ہے۔سخت ترین پابندیوں کے باوجود بہادر کشمیری موقع ملتے ہی سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور جذبہ آزادی سے سرشار ہو کر بزدل مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں، قابض بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار نہتے مظاہرین کو پیلٹ گنز، گولیوں اور آنسو گیس شیلنگ کا نشانہ بناتے ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.