مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر پوری دنیا کیلئے خطرہ،حریت کانفرنس

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا جس کی صدارت جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی نے کی۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے کی موجودہ سیاسی اور سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی گئی۔ اجلاس میں جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی جائز اور مبنی برحق جدوجہد کو فوجی طاقت سے کچلنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے اور اس کو بزور طاقت کچلنے کے لیے سامراجی ہتھکنڈے استعمال کرنا جمہوری تقاضوں کے بالکل منافی ہے۔حریت رہنماؤں نے واضح کیا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک دیرینہ تنازعہ ہے اور اس کو تاریخی پسِ منظرمدنظر رکھ کر اور عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے سے جنوبی ایشیا میں غیر یقینی صورتحال کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.