مقبوضہ وادی کی معصوم کلی حبا کی بینائی بچانے کی کوششیں

بھارتی فورسز کی درندگی کی شکار مقبوضہ کشمیرکی ننھی حبا کی بینائی بچانے کی کوششیں جاری ہیں، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ننھی حبا کی عیادت کی، ان کا کہنا ہے کہ ننھی بچی کو پیلٹ گن سے زخمی کرنا سفاکیت کی انتہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی مظالم کی شکار معصوم ننھی کلی کودیکھ کر دل کٹ گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں پر پیلٹ گنوں سے بزدلانہ حملے بند کرے۔ واضح رہے کہ 18ماہ کی حبا 23نومبر کو شوپیاں میں پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی ہوئی تھی، جس سے اس کی ایک آنکھ متاثر ہوئی جس کا اب دوسرا آپریشن کیا جائے گا۔ بھارتی فورسز کی پیلٹ گنوں سے مقبوضہ وادی میں ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.