کل کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کا دن

وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم کشمیر پر کل چھٹی ہو گی اور تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے تمام صوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں عام تعطیل ہوگی ۔
کشمیر کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے تمام صوبوں میں کل صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر اپنے مظلوم بھائیوں سے یکجہتی کا اظہارکیاجائے گا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی سطح پرسیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی جانب سے 70 سال تحریک آزادی کی قربانیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.