5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اور ایوان صدر کے سامنے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کے لیے اس حوالے سے ڈی چوک اسلام آباد میں غیر معمولی سرگرمی ہو گی مجوزہ پروگرام کے تحت ڈی چوک سے وزیراعظم کا کشمیر پر خصوصی خطاب ہوگا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی 5فروری کو قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔
دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو متحرک کرتے ہوئے کشمیر پر ان کی کارکردگی رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لیے بین الاقوامی کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں صدر آزادکشمیراور برطانوی ارکانِ پارلیمان کے علاوہ بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کشمیروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
حکومت سندھ نے کشمیر ڈے کے موقع پر صوبےبھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام صوبائی محکموں، خودمختارکارپوریشنز، نیم وسرکاری اداروں اورلوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی۔ 5 فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.