مقبوضہ وادی کشمیرکو جیل بنے70روز بیت گئے

مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے اورکشمیریوں کو پابندیوں کےساتھ مواصلاتی رابطوں سے منقطع ہوئے 70روز بیت گئے،،،بھارتی انتہاپسند سرکاراور بین الاقوامی برادری کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دینے میں بری طرح ناکام ہوگئی،،بندوق کے زورپر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں،،سری نگر،بڈگام،پلوامہ شوپیاسمیت دیگرعلاقوں میں نہتی عوام نے بھاری مظالم کیخلاف شدیداحتجاج اور نعرے بازی کی،،، جواب میں بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر پیلٹ گنزکا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ کی،، جس کےنتیجے میں متعددنوجوان زخمی ہوگئےدوسری جانب مقبوضہ وادی کے درالحکومت سری نگر کی سڑکوں پر سبزہلالی پرچم کی بہارآگئی،،،فضا پاکستان کے ترانے سے گونج اٹھی،،،کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے،،جوش وولولے سے قومی ترانہ پڑھااور پاکستانی پرچم کوسلامی دی،،، کشمیریوں نے بھارتی ظلم وجبرکے آگے سرجھکانے سے انکار کردیا،،اورمودی سرکارکے کیخلاف شدیدنعرے بازی کیادھر سری نگر میں ہونے والے ایک گرینیڈ حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے،نامعلوم افراد سری نگر میں لال چوک کے قریب ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ مارکیٹ میں گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔واقعے کے کچھ دیر بعد ہی بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.