کشمیریوں کا بس ایک ہی نعرہ۔۔۔کشمیر بنے گا پاکستان

انیس جولائی انیس سو سینتالیس پاکستان کے قیام سے ایک ماہ پہلے کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا جس پر وہ 71 سال بعد بھی قائم ہیں کشمیر پر بھارتی قبضے کو اکہتر سال گزر گئے۔ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے، لاکھوں کشمیری آزادی کا نعرہ لگاتے جام شہادت نوش کر گئے لیکن آج بھی کشمیری عوام ہر سال کی طرح یوم الحاق پاکستان منارہی ہے، قیام پاکستان کے بعد بھارت نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کردیا۔مقبوضہ وادی میں آج بھی بھارتی جبر روز اول کی طرح جاری ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کے نعرہ آزادی بارود کی گونج میں دبانے کی کوشش کی لیکن جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ کشمیری ہر احتجاج میں پاکستانی پرچم لہرا کر دُنیا بھر کو ثبوت پیش کرتے ہیں کہ کشمیر کل بھی پاکستان تھا، آج بھی ہے اور رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.