مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

ہرنیا دن کشمیر میں ظلم کی نئی داستان رقم کرتا ہے۔ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ میں کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ میں محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کو بھی گھروں سے نکال دیا جس سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ کشمیری مظاہرین اور قابض سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.