دنیا کو خطرناک کرونا وائرس کا سامنا!!!

0
کرونا وائرس وبال جان بن گیا،، چین کے شہر ووہان میں نمونیے کی وبا کا باعث بننے والے نئے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی،،بیجنگ میں کرونا وائرس کے شکار 850 کیسز سامنے آگئے،،خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے 3 شہر لاک ڈاون کر دیے گئے۔ متاثرہ صوبہ ہوبائی کا باقی چین سے ٹرین رابطہ بھی منقطع کر دیا گیا۔ چین میں نئے سال کی تمام تقریبات بھی موخر کر دی گئیں ہیں۔کرونا وائرس امریکہ میں بھی پہنچ گیا،،خطرناک وائرس سے ایک امریکی ہلاک ہو گیا ۔دیگر ممالک میں بھی وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر چین سے آنیوالوں کی سکینگ شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور ائیرپورٹ پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کاؤنٹر قائم کردیا گیا۔وسطی چینی شہر ووہان کورونا وائرس پھیلنے کا مرکز ہے، اس وائرس کا تعلق ’سارس‘ سے ہے جو کہ سانس کی خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے۔ووہان انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس وباء کے پھیلاؤ کا مرکز آبی حیات کی فوڈ مارکیٹ ہے جسے یکم جنوری کو بند کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: