کراچی:لاک ڈاؤن سے مستشنیٰ اداروں کیلئے ایک اور بڑا ریلیف

0

سندھ حکومت نے کرونا لاک ڈاؤن سے مستشنیٰ صنعتوں، کاروبار اور ریسٹورنٹس کے لیے ایک اور بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ کمشنر کراچی نے مستشنیٰ قرار دیے جانے والے اداروں سے این او سی اور انڈر ٹیکنگ لینے کی شرط ختم کردی جس کے بعد کاروباری، صنعتی سرگرمیاں اور ریسٹورنٹس بغیر کوئی کاغذ جمع کرائے اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔کمشنرکراچی نے کاروباری انڈسٹری اورریسٹورنٹس کیلئے ایڈمنسٹریٹیو آرڈرجاری کردیا جس کے تحت تمام انڈسٹریز، ریسٹورنٹس، کاروباری شخصیات کو محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔قبل ازیں سندھ حکومت نے تاجروں کی مشاورت سے کراچی میں دکانیں اور بازار کھولنے کا پلان تیار کیا جس کے تحت شہرقائد کے تجارتی مراکز اور دکانوں کو کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے 13شعبہ جات کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر درجے میں شامل شعبے کو ہفتے میں دو روز کاروبار کی اجازت ہوگی تاہم میڈیکل اسٹورز اور دودھ کی دکانیں بیکریاں پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: