کراچی میں دم گھٹنے سے3 فیکٹری مزدورجاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی ایک فیکٹری میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ۔ ڈی ایس پی شاہ فیصل کالونی رحیم شاہ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں کپڑے پر کمپیوٹرائزڈ نقش و نگار بنانے کی ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق رات کو بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش ہوئی تو یہ افراد جنریٹرچلانے کے بعد فیکٹری میں ہی سوگئے تھے۔صبح ہونے پر فیکٹری کے دیگر ملازم پہنچے تو تینوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا۔ ریسکیوحکام کے مطابق تینوں کو جس وقت ایمبولینسز میں منتقل کیا گیا تو ان میں زندگی کے آثار نہیں تھے جبکہ جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ تینوں مزدوروں کو ساڑھے 10بجے ہسپتال لایاگیا تاہم اس وقت تک ان کی موت واقع ہو چکی تھی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.