کراچی میں گھریلوجھگڑےنےجان لےلی

کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا، رؤف نامی شخص نے شک کی بنا پر جھگڑے کے دوران بیوی پر تشدد کیا جس کی وجہ سے بیوی کی موت واقع ہوگئی، شوہر خود بیوی کی لاش عباسی ہسپتال لایا جہاں پرپولیس نے اس کو گرفتار کرلیا ۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔پولیس کےمطابق شوہر نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ بیوی گھر سے لاپتا تھی،واپس آئی تو پوچھنے پربھی نہیں بتایا کہ وہ کدھر تھی ،اس بات پرطیش میں آکر بیوی سےمارپیٹ کی،لڑائی جھگڑےکےبعد گھر سےچلاگیا،2گھنٹےبعد واپس آیاتوبیوی مردہ حالت میں پڑی تھی۔پولیس کاکہنا ہےکہ پوسٹمارٹم رپورٹ کےبعد اصل حقائق کاپتہ چلے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.