وین والے انکل آج کیوں نہیں آئے؟

کراچی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث بچے ناشتہ کئے بغیر سکول جاتے تھے، اب آل کراچی سکول وینز ٹرانسپورٹ سروس ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دیدی، ایسوسی ایشن اعلامیہ کے مطابق بچوں کو سکول پک اینڈ ڈراپ نہیں کریں گے۔

ڈرائیورز کا موقف ہے کہ مہنگائی کے دور میں گاڑیاں پٹرول پر نہیں چلا سکتے، ٹریفک پولیس ڈرائیورز کو ہراساں کر رہی ہے، پہلے ماحولیات کے نام پر سی این جی کی طرف راغب کیا گیا اور اب اورنگی ٹاؤن حادثے کا جواز بنا کر ڈرائیوروں کوتنگ کیا جا رہا ہے۔

ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف احتجاج بھی کریں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ یا تو پٹرول سستا کیا جائے یا پھر انھیں گیس سلنڈرز پر گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.