سندھ میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کا پانچواں روز

سندھ میں سی این جی کی طویل بندش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اس سے قبل کبھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا جب کہ کراچی میں مسلسل پانچویں روز بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بس سے سفر کرنے والے افراد نے ٹرانسپورٹ کے نظام کی ابتر صورتحال پر صوبائی حکومت کی خاموشی کو بے حسی قرار دیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ فنی خرابی پر گمبٹ اور کنرپسا گیس فیلڈ سے گیس کم سپلائی ہورہی ہے، سسٹم میں پہلے سے گیس کم تھی اور فنی خرابی کی وجہ سے مزید کمی کا سامنا ہے۔ ریگولر گیس ملنے پر سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کردیں گے تاہم اولین ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.