کراچی، کورنگی میں 2 منزلہ گھرکی چھت گرگئی

کورنگی گلگت کالونی میں صبح سویرے مکان کی چھت تلے دب کرمرنے والوں میں 55 سالہ لیاقت علی، 25 سالہ صوفیہ اور چھ سالہ ایان شامل ہیں۔ حادثے کے وقت گھر میں چھ افراد موجود تھے۔
واقعے کے بعد ایدھی اور چھیپا کے رضا کاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئےلاشوں اور زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالا تاہم اس موقع پرحکومتی مشینری حرکت میں آئی اور نہ ہی کوئی عوامی نمائندہ دکھائی دیا ۔ ادھرتین افراد کے ہلاکت پر علاقے میں کہرام مچ گیا اورعوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی
دوسری جانب اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چھت گری نہیں بلکہ اسے گرایا گیا ہے،،،ان کا کہنا ہے کہ پھوپھی سے زمین کا تنازع چل رہا ہے۔ گزشتہ روز ان کے خاندان کے 5 سے 6 لوگ آئے اور انہوں نے چھت پر کوئی چیز پھینکی ہے جس کے بعد حادثہ پیش آیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.