کراچی میں مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا

0

مون سون کا سسٹم کمزور پڑ گیا لیکن کراچی میں بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا اور چوتھے روز بھی علی الصباح گلستانِ جوہر، عائشہ منزل، نارتھ ناظم آباد، کریم آباد، واٹر پمپ اور گلبرگ میں تیز بارش ہوئی جبکہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ کئی علاقوں اور شاہراہوں پر جمع بارش کا پانی اب تک نکالا نہ جا سکا ، تاہم پاک فوج کی ٹیمیں سول انتظامیہ کے ساتھ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔دوسری جانب موسلا دھار بارش سے ملیر ندی میں طغیانی آگئی اور اس کا پانی کورنگی کازوے پر بہنے کے باعث سڑک بند کر دی گئی ،قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ جانے والا راستہ بھی ندی اوور فلو ہونے کے باعث بند ہے۔ نیو کراچی میں برساتی نالہ اوور فلو ہونے کے باعث گودھرا روڈ زیرِ آب آ گیا جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ادھر شہر قائد میں مسلسل تین روز تک ہونے والی بارش کے باعث مختلف شاہراہوں پر کھڑا ہوجانے والا پانی ابھی تک نہیں نکالا جاسکا، بابائے قوم کی جائے پیدائش وزیر مینشن اور جہانگیر روڈ، کشمیر روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے یہ پانی جوں کا توں کھڑا ہے۔ محمود آباد اور کشمیری محلے میں پانی اترنے کے بعد کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔رہی کسر کے الیکٹرک نے پوری کردی اور اللہ کی رحمت کو کراچی کے شہریوں کیلئے زحمت بنادیا اوربارش کے دوران درجنوں فیڈرز ٹرپ کرگئے جبکہ باقی فیڈرز کو کے الیکٹرک نے احتیاطی طور پر بند کردیا اور شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اب تک معطل ہے۔کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہےاور فالٹس کی درستگی کا کام بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: