شہرقائد کی پولیس کا احسن اقدام

0
"پولیس کا فرض مدد آپ کی” کراچی پولیس نے اس سلوگن کو حقیقت میں بدل ڈالا اور گھریلو ملازمین اور کرائے داروں کی تصدیق کےلیے نئی ایپ متعارف کرادی ۔پولیس حکام کے مطابق کے مطابق حکومت کی جانب سے کرائے داری ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانے سے کرایہ دار کی تصدیق کرانا لازم قرار دیا گیا ہے لیکن نئی ایپ کی بدولت تصدیق کیلئے شہریوں کو اب تھانے آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد وارداتوں کیلئے ملازمین کا روپ دھار کر گھروں میں داخل ہورہے ہیں ،اس مسئلے کا حل بھی نئی ایپ سے ممکن ہوگیا ہے اور اب گھریلو ملازمین کے کریمنل ریکارڈ کی تفصیلات بھی اس ایپ پر دستیاب ہوں گی ۔پہلے مرحلے میں یہ ایپ کراچی شہر کے ساؤتھ زون میں متعارف کرادی گئی ہے اور سی پی ایل سی کے تعاون سے اس ایپ میں ڈیٹا انٹری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: