کراچی میں سی ٹی ڈی،رینجرزاورپولیس اِن ایکشن

سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے رئیس ماما کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ حکام کے مطابق ملزم محمد مزمل عرف ہلکا متعدد قتل کی وارداتوں میں ملوث اور دو ہزار ایک میں یونٹ چوہترکورنگی کا کارکن رہ چکا ہے، ملزم قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھااور بھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرئی میں بھی ملوث ہے، گرفتار ملزم سے ساتھیوں کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
رینجرز نے لیاری کے علی محمد محلہ میں کارروائی کے دوران گینگ وارغفار ذکری گروپ کے کارندے شہزاد عرف فیضو دادا کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم شہزاد عرف فیضو ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم کے خلاف بغدادی تھانے میں 25 ایف آئی آر درج ہیں اور اس کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر تھی

دوسری جانب کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.