کراچی میں بارش کے بعد مکھیوں کی بھرمار

کراچی میں آبررحمت زحمت بن گئی ،،، بارشوں کے بعدپانی،، گندگی اور غلاظت ،،، شہریوں کو مکھیوں نے اذیت میں مبتلا کردیا
شہر میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بارشوں کے بعد نہ صرف پانی جمع ہوا بلکہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے اور کیچڑ کے باعث مکھیوں نے پورے شہر کو لپیٹ میں لیا جس سے مارکیٹوں، سبزی اور گوشت کی دکانوں کو بھی نہیں بخشا۔مکھیوں کے حوالے سے کراچی شہریوں کا کہنا کہ ‘ اپنی زندگی میں مکھیوں کی اس طرح خوف ناک موجودگی کو کبھی نہیں دیکھا’۔ ،،،،’مکھیوں کے مارکیٹ میں کھانے کی اشیا کو گھیر رکھا ہے اور خاص کر فروٹ پر زور دار انداز میں بھنبھنا رہی ہیں’۔گوشت کے تاجروں کا کہنا کہ ‘اگر کسٹمر گوشت لینے آتے ہیں تو مکھیوں کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں جبکہ مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد میں بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے’۔کراچی میں مون سون کی بارشوں کا پہلا سلسلہ جولائی میں شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے اور محکمہ موسمیات کےمطابق یہ سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.