سائیں سرکارکی کلین مہم18دن بعد بھی ناکام

کراچی کے ضلع جنوبی اور شرقی میں سندھ حکومت کی صفائی مہم کا ادھورا کام،،مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود مستقبل بنیادوں پر کچرااٹھایا نہیں جارہا ،،شہر میں صفائی مہم کے اثرات نظر نہیں آرہے جبکہ صوبائی وزرا بھی ’’تھک‘‘ گئے اورشہر کے دورے انتہائی محدود کردیے،
،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ مہم کے آغاز میں دو دن تک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا،مہم کے پہلے دنوں میں ان مقاما ت سے کچرا بھی اٹھایا گیا لیکن پھر ان مقامات پر کچرے کے ڈھیر لگنا شروع ہوگئےجس کی وجہ سے کر اچی میں صورتحال بہتر ہونےکا نام ہی لے رہی اوروزیراعلیٰ بھی خاموش ہوکر بیٹھ گئےسندھ حکومت نے ہراضلاع میں کچرے کی صفائی کی ذمے داری کا سربراہ ڈپٹی کمشنرز کو بنا یا ہے لیکن ڈپٹی کمشنرز کو اب تک جو بھی ذمے داری دی گئی ہے۔اس پر کوئی بہتری نہ آسکی،سندھ حکومت نے فی کس ہر اضلاع کو پانچ کروڑ روپےجاری کیےہیں لیکن شہر میں مجموعی طور صفائی کے بہتر انتظامات دیکھنے کو نہیں مل رہے ہیں،شہر کے مختلف علاقوں جن میں ضلع وسطی،ملیر،غربی،جنوبی ور کورنگی میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،سندھ حکومت نے چند دنوں صفائی کے امور کو خود دیکھا تھا جس سے صورتحال کچھ بہتر ہو نا شروع ہوئی تھی لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ کچرے کے دوبارہ ڈھیرلگنا شروع ہوگئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.